الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

جمعرات 28 جنوری 2016 16:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کل ( جمعہ ) تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزاروں نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر ریاستی اداروں اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا ان کے خلاف آرٹیکل6کے تحت مقدمے کا حکم یا جائے۔ ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اظہار رائے پر کارروائی کرنا ایگزیکٹو کا کام ہے ۔متحدہ کے قائد کی تقاریر غداری کے زمرے میں آتی ہیں یانہیں،اس پر دلائل جاری تھے کہ کیس کی سماعت آج ( جمعہ ) تک ملتوی کر دی گئی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ فرمائشی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کرنا عدلیہ کا کام ہے،آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ۔اظہار رائے پر کارروائی کرنا ایگزیکٹو کا کام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں