حمزہ شہبازکی لوہاری گیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کے گھر آمد، مالی امدادکا چیک دیا

جمعرات 28 جنوری 2016 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز لوہاری گیٹ میں چندروز قبل آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کے گھر گئے او ران سے اس اندوھناک واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مالی امداد کا چیک دیا ۔ حمزہ شہباز نے آگ سے متاثر ہونے والے گھر کی تعمیر اور متاثرہ دوکانوں کی مرمت کا بھی وعدہ کیا۔

انہوں نے ملحقہ مسجد کی بحالی اپنی جیب سے کرانے کا اعلان کیا ۔حمزہ شہبازنے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبازنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گھروں میں گیس کے چولہے اور بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ایسے ناگہانی حادثات دل گرفتہ اور افسوسناک ہوتے ہیں ہم سب کومکمل حفاظتی تدابیر اختیارکرنا چاہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے ۔حمزہ شہباز کا لوہاری گیٹ پہنچنے پر علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں