پنجاب فوڈ اتھارٹی راوی ٹاؤن کا گودام پر چھاپہ ،نان فوڈ کلر استعمال کرنے پر گودام کو سیل

جمعرات 28 جنوری 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راوی ٹاؤن نے اکبری منڈی کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر نان فوڈ کلر استعمال کرنے پر گودام کو سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیم کے مطابق سیل کیا گیا گودام میں کیچ اپ چپس کے نام پ برنیڈ تیار کیا جاتا تھا جس میں سرخ رنگ فوڈ کلر کی بجائے نان فوڈ کلر استعمال کیا جارہا تھا چھاپہ مار ٹیم نے تیار چپس سمیت کلر کے نمونے لے کر کیمیکل تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں جن کے نتائج آنے کے بعد گودام مالک کے خلاف مزید کارروائی موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں