محکمہ ایکسائز کا اہلکاروں کی تربیت کے لیے ٹریننگ سکول کے قیام کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے حکومت کو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے اورکمپیوٹر کی تربیت دینے کے لیے ڈی جی ایکسائز کے دفترمیں ٹریننگ سکول کے قیام کی درخواست کر دی۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے افسران اور اہلکاروں کو کمپیوٹر کی پیشہ وارانہ تربیت دینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز میں ٹریننگ سکول بنانے کے لیے حکومت کو درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کا کہناہے کہ جرمن کمپنی جی آئی ذی کے مالی تعاون سے ایکسائزڈیپارٹمنٹ کا سارا سسٹم کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ، زیادہ تر اہلکار اس سوفٹ وئیر سے پوری طرح آگاہ نہیں ،اس لیے پنجاب بھر کے اہلکاروں کو اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی جس سے ٹیکس کی مد میں ریونیو اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے بتایا کہ اہلکاروں کو کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ ٹیکس ادا کرنے والوں کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کی بھی تر بیت بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں