لاہور‘گیس ناپید،ایل پی جی، کوئلے، لکڑی کے دام بڑھ گئے

جمعرات 28 جنوری 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء)سردی میں جوں جوں اضافہ ہورہا ہے ، لاہورمیں گھریلو صارفین کیلئے گیس ناپید ہوتی جارہی ہے، صوبائی دارلحکومت لاہور کے باسی یخ بستہ موسم میں ایل پی جی اور لکڑیاں جلا جلا کر عاجز آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سردی میں کھانا بنانا ہو، پانی گرم کرنا ہو یا ٹھنڈک سے بچنا ہو، چولہے اورہیٹر کا استعمال کرنا ہی پڑتا ہے لیکن جب گیس ہی میسر نہ ہو، تو پھر کیا کریں، کہاں جائیں؟ ایسے میں لکڑیاں جلا کر ہی پیٹ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کا سامان ہو سکتا ہے۔

موسم سرما نے جیسے ہی ایک اور کروٹ لی، ٹھنڈک میں اضافہ ہوا، گیس غائب ہوگئی اور ایل پی جی کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ،کچھ ایسا ہی ہوا لکڑی اور کوئلے کی قیمت کیساتھ بھی،لکڑی ساڑھے چھ سو روپے من اور کوئلہ 60 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ایل پی جی اور لکڑی بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں سیل تو بڑھ جاتی ہے لیکن مہنگائی سے تنگ گاہک طرح طرح کی باتیں بھی کر جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں