صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت مقامی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس
سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ کی ترغیب دینے کیلئے ضروری اہم متعلقہ شعبوں میں مقامی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کریں‘ عائشہ غوث پاشا
جمعرات 28 جنوری 2016 18:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں مقامی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے کہا کہ پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کے بعد ترکی اور چائنا سمیت اندرونی وبیرونی سرمایہ کار پاکستان میں زراعت،توانائی،انفراسٹرکچر اور سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب میں زراعت کا شعبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ کی ترغیب دینے کے لئے ضروری اہم متعلقہ شعبوں میں مقامی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی کو ان شعبوں سے آگاہ کریں۔جہاں سرمایہ کاری کے ذریعے سے کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے محکموں کو پابند کیا کہ وہ متوقع پاک چائنا راہداری کے تناظر میں ٹھوس منصوبے ترتیب دیں اور ان کے لئے باقاعدہ فریم ورک تیار کریں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ دستخط شدہ ایم او یوز کے تناظر میں پنجاب سرمایہ کاری کے راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لے گی اور متعلقہ محکمے ان مسائل کے حل کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اور لاہور چیمبر ا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے اپنی تجاویز جمع کروا دیں ہیں۔انہوں نے دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی جلد از جلد کمیٹی کو اپنی رپورٹس جمع کروائیں۔اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سکلز ڈویلپمنٹ،لیبر،آئی ٹی بورڈ اور اربن یونٹ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہائیکورٹ نے پی پی 133 میں دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی
ہائیکورٹ کاڈپٹی کمشنرکو پی ٹی آئی کی جلسوں کی اجازت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنیکی ہدایت
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری کر دیا
ججز کی کھلی ہراسگی کی ذمہ داری چیف جسٹس آف پاکستان پر عائد ہوتی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
ضمنی انتخابات میں بھی فتح تحریک انصا ف کا مقدر بنے گی‘ فرخ جاوید مون
حکمرانوںنے عام آدمی کیلئے روٹی کمانا مشکل بنا دیا ‘قاری اعظم حسین
سکیورٹی اداروں پر تنقید کرنے والے اپنا قبلہ در ست کریں‘ سنی علما کونسل
اسرائیلی مصنوعات کا عوامی سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے ‘ جے یو آئی
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محکمہ زراعت کے ملازم کو نوٹس جاری کر دیا
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پتوکی، تین کس ملزمان 16سالہ لڑکی اغوا کرکے فرارپولیس نے مقدمہ درج کرلیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
فیض آباد دھرنا لاہور سے شروع ہوا ،تمام ایجنسیوں کی متفقہ رائے تھی لاہور میں روکا تو ہلاکتیں ہونگی‘ رانا ثنا اللہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ