پی سی بی کا علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 18:53

پی سی بی کا علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) پی سی بی کا علیم ڈار کو 100 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فخر پاکستان عالمی شہرت یافتہ کرکٹ ایمپائر علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچز میں ایمپائرنگ کرنے والے واحد پاکستانی ایمپائر ہیں۔ علیم ڈار نے یہ شاندار اعزاز جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں حاصل کیا۔ اس حوالے سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے علیم ڈار کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں