محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ،لاہور میں مشتبہ مریضہ دم توڑگئی

صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں مرض کی تشخیص بھی ہوئی ہے ‘ میڈیا رپورٹس

جمعرات 28 جنوری 2016 19:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایک اور مشتبہ مریضہ دم توڑگئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج سوائن فلو کی مشتبہ مریضہ پچپن سالہ رضیہ بی بی کو چند روز قبل لایا گیا تھا ڈاکٹرز کے مطابق خاتون آخری سٹیج میں پہنچ چکی تھی جس کے باعث گزشتہ روز دم توڑ گئی۔

رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں مرض کی تشخیص بھی ہوئی ہے جنہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور سروسز ہسپتال لاہور میں طبی سہولیئات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں ماہ صوبے بھر میں 74افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکے ہیں۔تاہم مشتبہ کیسز کی تعداد بھی 171تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں