ڈاکٹر مجاہد کامران کی مستقل تعیناتی کے لئے سول سوسائٹی کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 28 جنوری 2016 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی مستقل تعیناتی کے لئے لاہور پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی نے مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ڈاکٹر مجاہد کامران کو تعینات کرنے کے لئے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں چئیرمین قلم فاوٗنڈیشن علامہ عبدالستار عاصم، عالمی سیاح مقصود احمد چغتائی، عالمی شہرت یافتہ پنجابی شاعر علامہ خورشید کمال، چئیرمین کمال اکیڈمی، صاحبزادہ علامہ ضیاء الرحمن فاروقی، ممتاز عالم دین محمد منشاء قاضی، صاحبزادہ ناصر محمود نقشبندی اور سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کو امن کا گہوارہ بنانے والے اور یونیورسٹی کا عالمی سطح پر وقار بلند کرنے والے اور کتاب کلچر کو متعارف کرانے والے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو فوری طور پر وائس چانسلر ایکسٹینشن دی جائے تا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء وائس چانسلر کی فکر اور تجربے سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں