پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں5 روپے تک کمی کا امکان ہے، خطے میں پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں سب سے کم ہیں

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا ٹی وی انٹرویو

جمعرات 28 جنوری 2016 21:12

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں5 روپے تک کمی کا امکان ہے، خطے میں پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں سب سے کم ہیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے تک کمی کا امکان ہے‘خطے میں پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خطے میں پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں سب سے کم ہیں اور آئندہ ماہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے تک کمی ہو سکتی ہے ۔شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ سندھ میں تین دن سی این جی بند کرنا پڑ رہی ہے ۔ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ میں وفاقی وزیر نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کمی کا عندیہ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں