تعلیمی اداروں کی بندش ‘چوہدری نثار کا موقف ٹھیک ہو گا لیکن ہمارا بھی غلط نہیں ‘ سکیورٹی خدشات پہلے بھی تھے اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بھی ہونگے ‘سکیورٹی الرٹ او رخدشات باعث تعلیمی ادارے بند کئے گئے نہ مستقبل میں کبھی ایسا ہوگا ‘ شدید سردی اور دھند سے بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں ‘دہشتگرد عناصر بھی موسم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے ،اورنج لائن ٹرین منصوبہ شفاف ہے ‘کرپشن ثابت ہوجائے تو پھر اقتدارمیں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا‘شدید سردی اور دھند کی وجہ سے جہاں بچے متاثر ہو رہے تھے وہیں دہشتگرد عناصر بھی اس موسم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے اقدام کو غلط قرار دینے کا چوہدری نثار علی خان کا موقف ٹھیک ہو گا لیکن ہمارا جو موقف ہے وہ بھی غلط نہیں ‘ سکیورٹی خدشات پہلے بھی تھے اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بھی ہوں گے ،سکیورٹی الرٹ او رخدشات کے باعث تعلیمی ادارے بند کئے گئے نہ مستقبل میں کبھی ایسا ہوگا ،شدید سردی اور دھند کی وجہ سے جہاں بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں وہیں دہشتگرد عناصر بھی اس موسم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے ،اورنج لائن ٹرین منصوبہ شفاف ہے اگراس میں کرپشن ثابت ہوجائے تو پھر اقتدارمیں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا‘شدید سردی اور دھند کی وجہ سے جہاں بچے متاثر ہو رہے تھے وہیں دہشتگرد عناصر بھی اس موسم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے ‘ تعطیلات کے دوران سکیورٹی کو دوبارہ چیک کیا گیا ہے‘اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا جس میں ایک ایک ضلع میں کیٹگریز کے لحاظ سے انتظامات کو چیک کیا گیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اﷲ خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے اقدام کو غلط قرار دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا موقف بھی ٹھیک ہوگا لیکن ہمارا جو موقف ہے وہ بھی غلط نہیں ۔

(جاری ہے)

شدید سردی اور دھند کی وجہ سے جہاں بچے متاثر ہو رہے تھے وہیں دہشتگرد عناصر بھی اس موسم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے ۔ تعطیلات کے دوران سکیورٹی کو دوبارہ چیک کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا جس میں ایک ایک ضلع میں کیٹگریز کے لحاظ سے انتظامات کو چیک کیا گیا ہے اور حکومت نے تعلیمی اداروں کوفول پروف پروف سکیورٹی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا سکیورٹی خدشات پہلے نہیں تھے اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد نہیں ہوں گے۔ یہ واضح ہے کہ حکومت نے سکیورٹی خدشات ا ور الرٹ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا اور نہ مستقبل میں کبھی ایسا ہوگا ۔ انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ لیکن جو نجی تعلیمی ادارے چالیس ،چالیس ہزار روپے فیس لے رہے ہیں وہ اپنے لئے سکیورٹی کا انتظام بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخواہ کی پنجاب پر تنقید کی وجہ معلوم نہیں ۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ شفاف ہے ۔ منصوبے میں کرپشن ثابت ہو گئی تو اقتدار میں رہنے کا جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں