پولیس چھاپے، قید وبند اہل سنت کو تحفظ ناموس رسالت سے نہیں ہٹاسکتیں، پیر اعجاز ہاشمی

حکومت، عدلیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے، ممتاز قادری کو بچانے کے لئے آخری حدتک جائیں گے، مرکزی صدر جے یو پی

جمعرات 28 جنوری 2016 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے اہل سنت علما کرام اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ظالمانہ حکومتی اقدامات اور قید وبند کی صعوبتیں اہل سنت کو تحفظ ناموس رسالت کے عظیم مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت غازی ممتاز حسین قادری کے مسئلے میں خواہ مخواہ فریق بن کر اپنے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔

ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اورنظام مصطفی کا نفاذ جمعیت علما پاکستان کے بنیادی مقاصد میں سے ہے۔ حکومت نے ممتاز قادری کے کیس کو اپنے لئے مشکل بنادیا ہے، حالانکہ یہ مقدمہ بنتا ہی نہیں اور پیپلز پارٹی نے بھی سلمان تاثیر کے قتل کیس کی پیر وی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس دینیہ پر پولیس کے چھاپوں نے چنگیز خان کی ظالمانہ حکومت کی یاد تازہ کردی ہے۔

پیر اعجا ز ہاشمی نے واضح کیا کہ اہل سنت تنظیمیں ممتاز قادری کی پشت پر کھڑی ہیں۔ حکومت جو کچھ بھی کرلے، عاشق رسول کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت اور عدلیہ بھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔ ممتاز قادری کو بچانے کے لئے آخری حدتک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ بھی قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے دے جنہیں عوام بھی قبول کرسکیں۔مگر لگتا ہے کہ حکومت خواہ مخواہ اپنے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے، ملک پہلے ہی بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہے۔آئے روز مال روڈ احتجاج کے باعث بند رہتی ہے۔ مگر حکمران ہیں کہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں