لاہور ہائی کورٹ کے روبرو بچوں کے پیار نے ماں باپ کو مصالحت کرنے پر مجبور کردیا

بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون اور اسکے شوہر نے اختلافات بھلاکر مصالحت کرلی

جمعرات 28 جنوری 2016 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ کے روبرو بچوں کے پیار نے ماں باپ کو مصالحت کرنے پر مجبور کردیا،بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون اور اسکے شوہر نے اختلافات بھلاکر مصالحت کرلی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے روبرو فرزانہ بی بی نے کمسن بچوں کی حوالگی کے لئے درخواست دائر کی خاتون کا موقف تھا اس کے شوہر نے دونوں کمسن بچے چھین کر اسے گھر سے نکال دیا،اس نے بچوں سے ملنے کی کوشش کی لیکن ملاقات تک نہ کروائی گئی عدالتی حکم پر ایس ایچ او ہنجروال نے دونوں بچوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا ۔

عدالت نے بچے ماں کی تحویل میں دیتے ہوئے انہیں 11بجے تک مہلت دی کے وہ آپس میں مصالحت کرلیں ورنہ عدالت فیصلہ کریگی۔وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو فرزانہ بی بی اور اس کے شوہر ارشد نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے بچوں کی خاطر آپس میں مصالحت کرلی ہے اور اب وہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے بچوں کو اپنے ماں باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں