لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ جنگلات کی انہتر سو ایکٹر اراضی پر قبضے کے الزام میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد علی گورچانی کے خلاف زیر سماعت درخواست کے اخراج کے لئے دائر درخواست پرحکومت پنجاب،، محکمہ جنگلات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد علی گورچانی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے سیاسی حریف محمد علی دریشک نے بے بنیاد الزامات کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخواست کا مقصد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد علی گورچانی کی ساکھ کو داغدار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی گورچانی پر محکمہ جنگلات کی انہتر سو ایکٹر اراضی پر قبضہ کرنے کی درخواست میں کوئی صداقت نہیں ہے لہذا عدالت اس درخواست سے ڈپٹی سپیکر کا نام خارج کرنے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب،، محکمہ جنگلات سمیت دیگر فریقین کو تیرہ فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں