امید ہے میرا یہ ڈرامہ ” نرگس مستانی“ شائقین کو پسند آئے گا‘اداکارہ نرگس

جمعہ 29 جنوری 2016 13:02

امید ہے میرا یہ ڈرامہ ” نرگس مستانی“ شائقین کو پسند آئے گا‘اداکارہ نرگس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے میرا یہ ڈرامہ ” نرگس مستانی“ شائقین کو پسند آئے گا-اداکارہ نرگس نے کینیڈا سے وطن واپس پہنچنے کے بعد شالیمار تھیٹر میں ڈرامہ ”نرگس مستانی“ میں پرفارم کیا۔

(جاری ہے)

دیگر کاسٹ میں سدرہ نور، شانزہ، شیبا رانی، سیمی خان، سونو، شاہد خان، چاند برال، مختار چن، وسیم پنوں، عظیم وکی، اسد مکھڑا اور طوطی برال شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔نرگس نے کہا ہے کہ میں نے بہت محنت کی ہے۔ امید ہے کہ میرا یہ ڈرامہ شائقین کو پسند آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں