پی ایس ایل کا آغاز 4 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ سے ہوگا

جمعہ 29 جنوری 2016 14:36

پی ایس ایل کا آغاز 4 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ سے ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور سین پال پرفارم کریں گے، سٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں میں جگمگاتے رسٹ بینڈ مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز 4 فروری کو دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ سے ہوگا، اس موقع پر سجائی جانے والی رنگارنگ تقریب میں معروف گلوکارعلی ظفر اور ہپ ہاپ سنگر سین پال پرفارم کریں گے، ایونٹ میں شریک پانچوں ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی اس موقع پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائیوں کو ایل ای ڈی رسٹ بینڈ مفت تقسیم کیے جائیں گے، ان کی جگمگاہٹ سے اسٹینڈز میں روشنی کا سیلاب لانے کی کوشش ہوگی۔علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بننا قابل فخر تجربہ ہوگا، ایک بڑے پلیٹ فارم پر ہلہ گلہ کرنے کا موقع ملے گا، سین پال نے بھی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے شائقین کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں