برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی شہباز شریف سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 29 جنوری 2016 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت اور ادارے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اکٹھے ہیں اور بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سیاستدانوں اور عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع واقع موجود ہیں۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں