اورنج لائن ٹرین انتظامیہ نے تاریخی عمارتوں کے قریب منصوبے کا تعمیراتی کام روک دیا

جمعہ 29 جنوری 2016 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) اورنج لائن ٹرین انتظامیہ نے شہر کی تاریخی عمارتوں کے قریب منصوبے کا تعمیراتی کام روک دیا ہے کہ تعمیراتی کام لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں روکاگیا ہے جس کامقصد تاریخی ورثہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی جن تاریخی عمارتوں کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے کا روکا گیا ہے ان میں چوبرجی ، لکشمی چوک، جی پی او، شالیمار باغ سمیت دیگر عمارتیں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں