لاہورشہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی،موسم خوشگوار ہو گیا

جمعہ 29 جنوری 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) :لاہور شہر میں ہونیو الی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصل کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہورشہر میں رات گئے شروع ہونیوالی ہلکی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیاہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شہر میں اب تک سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے بعد شہریوں میں خشک سردی سے پیدا ہونے والے امراض میں کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں