لاہور ،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں مزیداضافہ

جمعہ 29 جنوری 2016 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء)بھاری تنخواہیں اورمراعات لینیوالیپرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی و فروٹ منڈی اور اوپن مارکیٹ سے غائب۔ منافع خورمافیا کا راج برقرار۔ سحت سردی اور بارش کے باوجود لاہور میں سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزیداضافہ ہو گیا ہے،سبزیوں اورپھلوں سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے ایک سو چارپرائس کنٹرول مجسٹریٹس منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

لاہورشہرمیں گزشتہ روزسبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔آلو بیس، پیاز پچاس، ٹماٹر پچاس،لہسن دو سو چالیس،ادرک ایک سو ساٹھ، پالک بیس، بینگن چالیس،ساگ تیس،کھیرا ستر،کریلے دو سو بیس،بھنڈی ایک سو اسی، لیموں ایک سو بیس،اروی اسی،ٹینڈیاں ساٹھ،گھیا کدو پچاس،مٹرچالیس،سبزمرچ نوے،شملہ مرچ ایک سو بیس،بند گوبھی چالیس،پھول گوبھی چالیس،شلجم بیس،چقندراسی،مولی بیس، گاجر بیس، مونگرے اسی،پھلیاں ایک سو بیس،میتھی چالیس روپے فی کلو میں فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

سبزی فروشوں کاکہناتھاکہ مارکیٹ کمیٹی کاسرکاری نرخنامہ صرف اورصرف اعلیٰ حکام کو خوش کرنے کے لیے جاری کیاجاتا ہے جبکہ اِس نرخنامے سے عام شہریوں اورسبزی و پھل فروشوں کوکوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں