لاہورمیں سوائن فلو سے ایک خاتون دم توڑ گئی‘صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس تک پہنچ گئی

جمعہ 29 جنوری 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو کے حملے مسلسل جاری ہیں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک خاتون دم توڑگئی صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس تک پہنچ گئی۔جناح ہسپتال لاہور میں سوائن فلو کا شکار پچپن سالہ حنیفاں بی بی کو چند روز قبل لایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق خاتون آخری سٹیج پر پہنچ چکی تھی جس کے باعث وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعدادبائیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں تین،نشتر اسپتال میں اور جناح اسپتال لاہور میں ایک ایک مریض زیرعلاج ہے۔رواں ماہ صوبے بھر میں اناسی افراد سوائن فلو میں مبتلا ہوچکے ہیں تاہم مشتبہ کیسز کی تعداد بھی ایک سو اکاسی تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں