انٹرپرائز لیول آئی ٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے انصاف کی فراہمی میں آسانی آئے گی‘ جسٹس سید منصور علی شاہ
مقدمات کی تعداد، حساسیت اور ترجیح کی بنیاد اسپیشل بنچ تشکیل دیئے جائیں گے،سائلین اور وکلاء کو مقدمات سے متعلق تمام معلومات آن لائن میسر ہوں گی‘ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج کی کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کی پراگریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو
جمعہ 29 جنوری 2016 17:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پچیس کروڑ کی لاگت سے جدید ترین کیس مینجمنٹ سسٹم رائج کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے،جوڈیشل سسٹم کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے اس مقصد کے حصول کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ سائلین کا اس ہمارے عدالتی نظام پر اعتماد مزید مستحکم ہو سکے،جوڈیشل سسٹم کو بہتر کرکے سائلین کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہم سب کا مشترکہ مقصد ہے اور کیس فلو مینجمنٹ عدلیہ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،انٹر پرائز لیول آئی ٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے انصاف کی فراہم میں آسانی پیدا ہوگی۔
فاضل جسٹس نے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کی پراگریس کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ٹیکنالوجکس اور سپیریڈین کے سی ای او اور آئی ٹی ماہرین کے علاوہ، پنجاب انفامیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں، عدالت عالیہ کے آئی ٹی سیکشن کے ایڈیشنل رجسٹرارز عبد الناصر، صائمہ مشتاق اور ضلعی عدلیہ سے جوڈیشل افسران نے شرکت کی۔
جائزہ اجلاس میں انٹر پرائز لیول آئی ٹی پراجیکٹ کے پیرامیٹرز، اسکوپ اور مختلف آئیڈیازپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیکنالوجکس کے ماہرین نے کیس فلو مینجمنٹ پراجیکٹ کی پیش رفت کے حوالے سے شرکاء کو بتایا۔ اجلاس میں مذکورہ سافٹ ویئر کو سائلین کیلئے آسان تر بنانے کے لئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز سے بھی مشاورت جاری رکھنے کی بات کی گئی۔ اس موقع پر مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ مقدمات کی تعداد، حساسیت اور ترجیح کی بنیاد اسپیشل بنچ تشکیل دیئے جائیں گے۔ سائلین اور وکلاء کو مقدمات سے متعلق تمام معلومات آن لائن میسر ہوں گی۔فاضل جسٹس نے کہا کہ رواں سال دسمبر تک عدالت عالیہ کی پانچ عدالتوں میں انٹر پرائز لیول پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر سرگودھا، ملتان، میانوالی، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ سے آئے جوڈیشل افسران نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں سافٹ ویئر تیار کئے ہیں، جن کی مدد سے مقدمات کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔ میانوالی میں سترہ عدالتوں کو وائرلیس نیٹ ورک کے ذریعے مرکزی سرور روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، جس سے عدالتوں کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے مذکورہ بالا اضلاع کے اس اقدام کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
ْحکومتی غیرحکیمانہ روِش کی وجہ سے گندم کا کاشتکار بدترین بلیک میلنگ کا شکار ہے،لیاقت بلوچ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا منشیات کے ناسور کے خاتمہ کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مصروف عمل
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ، شیلڈز، میڈلز اور سی سی ون سے نوازا گیا
پنجاب پولیس کی اپنے شہدا، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اہم کامیابی
ماضی میں بعض جگہوں پر ذاتی مفادات کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹسں بنیں،آئندہ کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر ..
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ذیشان رفیق
باہمی تعاون بھائی چارے کا فروغ خوشگوار معاشرہ کی تشکیل ممکن بنا سکتا ہے، گورنر پنجاب
بختاور بھٹو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معترف
نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالنے کی درخواست، تنظیمی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور
مسلم لیگ (ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس ، محمد نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور
نواز شریف دوبارہ پارٹی کی صدارت کا منصب سنبھا لیں ، رانا ثنا اللہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم