باغبانپورہ پولیس نے اعظم عرف اَجوڈکیت گینگ کے 03ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کربیا

3 عددموبائل فونز5 ہزار روپے نقدی، 03عددپسٹلز اور 14گولیاں برآمد

جمعہ 29 جنوری 2016 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) باغبانپورہ پولیس نے اعظم عرف اَجوڈکیت گینگ کے 03ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے03 عددموبائل فونز،05 ہزار روپے نقدی، 03عددپسٹلز اور 14گولیاں برآمدکر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوباغبانپورہ اعجاز رسول نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ منصوبہ بندی کر کے واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے اعجاز عرف اَجو ڈکیت گینگ کے 03ملزمان کوچھاپہ مار کر گرفتارکر لیا۔ملزمان میں سرغنہ اعظم عرف اَجو، غلام فرید اور مجیب احمد شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی کینٹ امتیاز سرورنے اعظم عرف اَجو ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوباغبانپورہ اعجاز رسول اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں