سراج الحق 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر لاہور میں بڑی عوامی ریلی کی قیادت کرینگے

جمعہ 29 جنوری 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 29جنوری تا5فروری ملک بھر میں ’’ہفتہ یکجہتی کشمیر ‘‘منایا جارہا ہے۔5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں عوامی ریلیوں کی قیادت کریں گے ،اس سلسلہ میں مرکز جماعت منصورہ سے جاری ہونے والے ایک سرکلر میں مرکزی اور صوبائی ذمہ داران کی مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق لاہور میں بڑی عوامی ریلی کی قیادت کریں گے ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،نائب امیر میاں محمد اسلم اور جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری صاحبزادہ طارق اﷲ اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید فیصل آباد میں ،نائب امیر حافظ محمد ادریس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ملتان میں ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور خیبر پختونخوا ہ کے صوبائی وزیر بلدیات عنائت اﷲ خان گوجرانوالا میں ،سید وقاص انجم جعفری سیالکوٹ میں ،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان اور پروفیسر محمد ابراہیم پشاور میں ،عبدالرشید ترابی مظفر آباد میں ،حافظ ساجد انور اوربلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی کوئٹہ میں ،مرکزی نائب امیر اسدا ﷲ بھٹو ایڈووکیٹ ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی حیدر آباد میں اورمرکزی نائب امیرراشد نسیم سکھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں