نوشہرو فیروز، مختلف واقعات میں 2افراد قتل

اتوار 25 مارچ 2007 15:47

نوشہرو فیروز ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 مارچ 2007) نوشہرو فیروز میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورو پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ پورن میں اراضی کے تنازعہ اور دو گاہ نور شاہ کی وارثی کے مسئلہ پر پولیس میں وائرلیس آپریٹر خادم حسین کھوکھر نے اپنے چھوٹے بھائی طالب حسین کھوکھر کو بندوق سے فائر کرکے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مانوخان عالمانی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ گوٹھ ملی خان کھوسو کے 24سالہ محمد بخش ولد امیر بخش کھوسو کو بخشل کھوسو نے قتل کر دیا۔ اس قتل کا سبب پرانی دشمنی بتایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں