نوشہروفیروز، ہوٹل کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق، درجن سے زائد زخمی

بدھ 8 اگست 2007 13:57

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2007ء) نوشہروفیروز میں ریلوے سٹیشن کے قریب ہوٹل کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ، درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشہرو فیروز میں بھریا روڈ پر واقع ریلوے سٹیشن کے قریب ایک ہوٹل کی چھت اچانک منہدم ہونے سے دو افراد محبوب علی زرداری اور ایک شخص جس کی شناخت نہ ہوسکی جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نوشہروفیروز اور نواب شاہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت پچاس سے زائد افراد بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں