نوشہرو فیروز، محکمہ خوراک کے ملازمین کا احتجاج

جمعہ 21 اگست 2009 19:04

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست ۔2009ء) محکمہ خوراک کے ملازمین اور ان کے بچوں نے مطالبات کے حق میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرو فیروز کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا۔ مظاہرین کی قیادت سید قربان علی شاہ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد موسی پیرزادہ ، غلام حسین آریجو سمیت دیگررہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک سن کوٹہ پر عمل درآمد نہ کرنے، وردی الاؤنس نہ دینے اورصدارتی آرڈیننس کے باوجود معطل ملازمین کو بحال نہیں کررہاہے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بار بار احتجاج کرنے کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے اور نہ ہی کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل حل کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں