نوشہرو فیروز، سینٹری ورکر کے ایڈمنسٹریٹرسے مذاکرات ،تنخواہوں کی یقین دہانی کے بعدہڑتال ختم

منگل 12 مارچ 2013 20:23

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مارچ۔ 2013ء) نوشہروفیروز،محراب پور سینٹری ورکر کے ایڈمنسٹریٹرسے مذاکرات ،تنخواہوں کی یقین دہانی کے بعد کام چھوڑہڑتال ختم کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایمپلائز یونین نوشہروفیروز کی جانب سے تنخواؤں نہ ملنے اور دیگر مطالبات کی عدم منظوری پر کام چھوڑ ہڑتال پرآج تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن محراب پور کے نو مقررایڈمنسٹریٹرممتاز زرداری نے یونین رہنماؤں کشن را جہ ،اقراراور اختر حسین سے مذاکرات کیئے اور قسط ملنے کے بعد تنخواہوں کی فوری ادائیگی کردی جائے گی جبکہ دیگر مطالبات بھی افسران کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی جس پر یونین نے اپنی ہڑتال ختم کردی ہے اور کام شروع کردیا ہے دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ممتاز زرداری نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں چارج سنبھالاہے اوروہ جلد ہی محراب پور کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں