پیرمحل‘ سوئی گیس میٹروں کی سیاسی بنیادوں پر تنصیب شہریوں کا احتجاج

منگل 15 جنوری 2008 14:11

پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 14.جنوری2008 ) سوئی گیس میٹروں کی سیاسی بنیادوں پر تنصیب شہریوں کا احتجاج سوئی گیس عملہ میرٹ پر میٹر نصب کروائے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں اربوں روپے کے سوئی گیس کی پائپ لائن بچھائی گئی شہریوں نے ایک سال سے ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوچکا ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے ہوئے حالانکہ انہیں مجوزہ شرائط میں ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے چھ ماہ بعد میٹر کی یقینی تنصیب درج ہے مگر سوئی گیس کا عملہ میرٹ پر میٹروں کی تنصیب کی بجائے سیاسی دفتر کی ایما ء پر ان لوگوں کے میٹر نصب کرکے سوئی گیس چالو کررہاہے جن کے ڈیمانڈ نوٹس چند ماہ ہوئے جمع کروائے ہوئے شہریوں نے ا حتجاج کرتے ہوئے وفاقی محتسب ، صوبائی محتسب کے نام ارسال کی گئی درخواستو ں میں پیرمحل میں سوئی گیس کے میٹروں کی سیاسی بنیادوں پر تنصیب کرنے پر ریکارڈ طلب کرکے کاروائی کا مطالبہ کیا -

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں