پیر محل، بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق،بچی سمیت تین افرادشدید زخمی

جمعرات 1 نومبر 2012 15:27

پیرمحل (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔1نومبر 2012ء) پیر محل کی نواحی بستی موضع کوہل کلاں پیرمحل بائی پاس کے قریب بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر میں ایک شخص جاں بحق اور بچی سمیت تین افرادشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی بستی موضع کوہل کلاں پیرمحل بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل نمبرJGF-2466پر سوار بشیراحمد ولد شمیر ،ادریس ولد بشیر احمد شازیہ زوجہ بشیر احمد آسیہ دختر بشیر احمد شادی کی تقریب میں سے واپس آرہے تھے کہ مسافر بس نمبرND-1121 جو فیصل آباد سے صاد ق آباد جارہی تھی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ادریس ولد بشیر احمد موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ بشیراحمد ولد شمیر ، شازیہ زوجہ بشیر احمد آسیہ دختر بشیر احمدشدید زخمی ہوگئے جنہیں مخدوش حالت کے پیش نظر سول ہسپتال پیرمحل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں پر بشیر احمد اور شازیہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے جن کو ہیڈانجر ی کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے بس ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے دیہاتیوں کی توڑ پھوڑ کے پیش نظر بس کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں