وزیرا علیٰ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012وارڈ سطح ،یونین لیول، تحصیل لیول ، ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلہ جات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑی تین ماہ گذرنے کے باوجود انعامات سے محروم

منگل 4 دسمبر 2012 16:45

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔4دسمبر 2012ء) وزیرا علیٰ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012وارڈ سطح ،یونین لیول، تحصیل لیول ، ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلہ جات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑی تین ماہ گذرنے کے باوجود انعامات سے محروم تفصیل کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012کے مقابلہ جات ماہ اکتوبر2012کو شروع ہوئے جس میں وارڈ ، اوریونین کونسل سطح سے لے کر ڈسٹرکٹ لیول تک ہزاروں کھلاڑیوں نے مقابلہ جات میں بھرپور شرکت کی تین ماہ گذرنے کے باوجود ضلع بھر کے کسی بھی کھلاڑی کویوتھ فیسٹول کی طرف سے جاری کردہ نقد انعام یا تعریفی اسنادنہ مل سکی جس سے وزیرا علیٰ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012 میں اول دوم سوم آنے والے کھلاڑیوں میں بے چینی پھیل گئی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور وزیرا علیٰ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2012 میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں