پیرمحل، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،بار میں وکلاء گروپوں کی انتخابی سرگرمیاں شروع

بدھ 19 دسمبر 2012 16:39

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء گروپوں کی انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ،سیون سٹار اور اتحاد گروپ نے جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری عبدالمنعم اوٹال ایڈووکیٹ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ،اس نامزدگی پرصدر بار چوہدری عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری سردار مصور حسین خاں گادھی ایڈووکیٹ ، پنجاب بار کونسل کے سابق رکن میاں محمد افضل ایڈووکیٹ ،سابق صدور بار ایسوسی ایشن رائے محمد انور ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد رفیق رندھاوا،محمد اقبال بٹ و دیگر وکلاء رہنماؤں ابرار احمد نقوی ایڈووکیٹ ،راجہ خالد محمودایڈووکیٹ نے ان کو مبارکباد دی ہے،جبکہ صدر کے عہدہ پر امیدوار کے نام کا اعلان 20دسمبر کو کیا جائے گا ،ان کے مد مقابل دوسرے گروپ کی طرف سے ابھی تک کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں