پیرمحل،مسلح افراد نے مکان پر قبضہ کرنے کے لیے گھریلو سامان کو آگ لگادی

منگل 12 فروری 2013 16:55

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 12فروری 2013ء )مسلح افراد نے مکان پر قبضہ کرنے کے لیے گھریلو سامان کو آگ لگادی ۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچوں پرتشد د، مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر675/16گ ب کے رہائشی اللہ دتہ ولد شہامندزرعی زمین کو خریدکر اس میں رہائش بناکر مال مویشی رکھے ہوئے تھے کہ مسمیان شیر محمد ولد حسنہ ، ولی داد ،محمد اسلم ماچھیا سرور پسران محمد اشرف وغیرہ نے مسلح اسلحہ ڈیرہ پر داخل ہوکر ڈیرہ پر موجود سامان کو آگ لگادی خواتین بچوں کو تشددکانشانہ بنایا گھریلو سامان چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی تھی۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں