پیرمحل ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی کا طالب علم پراسرارطورپرلاپتہ ،ورثاء نے مقدمہ درج کرادیا

جمعہ 22 مارچ 2013 22:11

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22مارچ۔2013ء) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی میں فرسٹ ایئر کا طالب علم پراسرارطورپرکالج سے پراسرارطورپرلاپتہ ،ورثاء نے مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر674/15گ ب کار ہائشی طالب علم فہد رضا ولد محمد انور جاوید جوکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی میں کلاس فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے آج صبح کالج پڑھنے گیا 11بجکر 52 منٹ پر طالب علم فہد رضا کے بھائی مسمی فیصل ذیشان کے موبائل فون پر ایس ایم ایس آیا کہ اس کو اغواکرلیا گیا ہے جس پر مغوی طالب علم کے ورثاء نے فوری طورپر کالج میں پہنچ کر تصدیق کی تو طالب علم کو غائب پایا پرنسپل اور گیٹ کیپر کو معلوم کیا جنہوں نے لاعلمی کا اظہار کردیا حاضری رجسٹر ڈ چیک کیا گیا تو طالب علم کی کالج میں حاضری لگی ہوئی جس پر ورثاء نے فوری طورپرتھانہ اروتی پولیس کو اطلاع دی اطلاع پر اروتی پولیس نے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مغوی طالب علم کی تلاش شروع کردی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں