سیاسی پنڈتوں کی خواہشات دم توڑ گئیں،آل پاکستان مسلم لیگ کا بنیادی منشور ملک کے کرپٹ نظام کو بدلنے کی کوشش ہے،ملکی سالمیت کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ٹھوس پالیسی اختیارکرکے ملک کو بچالیا ، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء چوہدری عبدالرزاق گجر کا کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر 22 اپریل 2013 21:31

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء چوہدری عبدالرزاق گجر امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پی پی 89نے کہاکہ سیاسی پنڈتوں کی خواہشات دم توڑچکی ہیں قائداعظم کے پاکستان کی تعمیر نو آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجیحات ملکی سیاست عوامی امنگوں کے مطابق اقتدار سے زیادہ ملکی بقاء و سلامتی عزیز ہے  آل پاکستان مسلم لیگ نے ملکی سالمیت کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ٹھوس پالیسی اختیارکرکے ملک کو بچالیا ملک کے تمام ادارے ناکام ہونے کے باوجود پاکستان کی سالمیت بقاء آج بھی قائم ہے ۔

وہ سوموار کومحمد خالق صدیق گجر امیدواربرائے قومی اسمبلی این اے 94کے ہمراہ کارنر میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آل پاکستان مسلم لیگ کا بنیادی منشور ملک کے کرپٹ نظام کو بدلنے کی کوشش ہے نظام سے مراد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی سوچ کو بدلناجس میں ہر اس بہتر شخص کو آگے آنا چاہیے جو اپنے لیے نہیں ملک کی بقاء کی سوچ رکھتا ہوں انہوں نے کہا افسوس سیاست کوکاروبار بنالیا گیا جو بھی سیاست میں آتا پیدل چلتے ہوئے کروڑوں اربوں روپے کی گاڑیوں بنک بیلنس کا مالک بن جاتا ہے جمہوری نظام تبھی کامیاب ہوسکتا ہے جب کرپشن پر قابو پایا جائے جن لوگوں نے کرپشن کو روکنا ہوتا ہے وہی کرپشن کرنے لگ جائیں تو کرپشن کون روکے گا انہوں نے کہا اس ملک کو کرپشن فری بناکر ملک کو خوشحال بنا سکتے ہیں وہ صر ف ایماندار اور اہل قیادت سے ممکن ہے آل پاکستان مسلم لیگ کا بنیادی منشور تمام شہر یوں کے لئے مساوات کے اصول پر آزادی اور ملک کے وسائل سے فائدہ مہنگائی ، بھوک ، افلاک کا خاتمہ اور روزگا ر میں اضافہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام ، عدل اور انصاف کے جلد حصول کے لئے عدالتی اصلاحات سمیت ایک ہی سوچ اور علم سے سیاسی قوت انتظامیہ اور فوج کی یک جہتی اور اس طرح پاکستان کا دفاع اور ترقی جہالت کا خاتمہ علم اور ہنر حاصل کرنے کی سہولتیں مہیا کرنا تعلیمی اداروں کی ترقی خود کفیل اور روشن خیال قوم کے طور پر دنیا سے تعلقات ، قومی وقار ، تہذیب کو اجاگر کرنا ۔

حکومتی معاونت سے آبادی کے غریب ترین طبقہ کے لئے غذا کی ضروری اشیاء مہیا ء کرنا اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ثقافت اور فنون کااجاگراور کھیلوں کی ترقی کو یقینی بناناہے خواتین کی بہبود اور مظلوم طبقات کی ترقی ، عوام کے لئے صحت اور امن سکون کیلئے مستقل جدو جہد کرنا شامل ہے ہمارے منشور کو عوام نے سراہتے ہوئے نہ صرف ہمیں عوامی پذیرائی سے نواز اہے بلکہ حلقہ کے عوام کی جوق در جوق شمولیت حمایت ہماری عوامی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ماجد جہانگیر ، محمد لطیف گجر عمر شہزاد ، رب نواز سمیت کثیر تعداد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان موجودتھے

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں