پیر محل‘ انتظامی اداروں کی عدم توجہی ‘پابندی کے باوجود وال چاکنگ نے شہر کا حلیہ بگاڑکر رکھ دیا

جمعہ 17 مئی 2013 17:21

پیرمحل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17مئی 2013ء )انتظامی اداروں کی عدم توجہی پابندی کے باوجود وال چاکنگ نے شہر کا حلیہ بگاڑدیا پراپرٹی ڈیلروں موبائل شاپوں کی وال چاکنگ کی جارہی ہے تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے وال چاکنگ پر مکمل پابندی کی ہوئی ہے مگر پیرمحل شہر اور گردونواح میں انتظامی اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث وال چاکنگ کا سلسلہ جاری جس میں عوام کو متوجہ کرنے کے لیے دلفریب تحریریں دیواروں پر لکھی جارہی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی او ٹو بہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور وال چاکنگ کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے عملدرآمد کروایا جائے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں