پیر محل ،کبوتربازی کا تنازعہ ،چارافراد نے بہیمانہ تشددکرکے کبوترباز کو زخمی کرڈالا

پیر 27 مئی 2013 17:36

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء) کبوتربازی کا تنازعہ چار افراد نے بہیمانہ تشددکرکے کبوترباز کو زخمی کرڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بستی خانجوان میں عاشق حسین ولد علی محمد کبوترباز کو گھر کے سامنے کبوتر بازی کرنے سے منع نہ ہونے پر فرزند علی ،جاوید ،منور ، شاد ا، پرویز نے تشددکرکے شدید زخمی کرڈالا عاشق حسین کے سرمیں کلہاڑی کاوار لگنے سے حالت نازک ہے جس کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداددی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں