پیرمحل ،محکمہ صحت کی عدم توجہی یا غفلت زائد المیعاد پراڈکٹ کی کھلے عام فروخت ،زائد المیعاد اشیاء خورد نوش ،شیمپو، صابن بیماریوں کا باعث بننے لگے

پیر 27 مئی 2013 17:37

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27مئی 2013ء)محکمہ صحت کی عدم توجہی یا غفلت زائد المیعاد پراڈکٹ کی کھلے عام فروخت بچے چاکلیٹ گولی ٹافی استعمال کرنے سے ہسپتالوں میں پہنچنے لگے زائد المیعاد شیمپو صابن بیماریوں کا باعث بننے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہول سیل فوڈ پراڈکٹ کی دکانوں پر بسکٹ چاکلیٹ ، گولی ٹافی دیگر اشیاء جس کی تاریخ فروخت ختم ہوچکی ہے سرعام فروخت کی جارہی ہے جس کو ہول سیل ڈیلر پیرمحل کے محلہ جات کی دکانوں اور اردگرد کے چکوک میں سستے داموں سپلائی کرکے بچوں کو سرعام بیماریوں میں مبتلا کررہے ہیں ان فوڈ پراڈکٹ میں مضر صحت کیمیکل اور ٹارٹری، استعمال ہونے کے باعث معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں زائد المیعاد چاکلیٹ استعمال ہونے کے باعث کئی معصوم بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ مضرصحت اور زائدالمیعاد فوڈ پراڈکٹ چاکلیٹ بسکٹ گولی ٹافی فروخت کرنے والوں کے خلاف یونین سطح پرمحکمہ صحت کی مجاز ٹیموں کے ذریعے کریک ڈاؤن کیاجائے تاکہ معصوم بچے مضرصحت اشیاء کے باعث موذی امراض سے بچ سکیں ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں