بل آتے ہیں بجلی نہیں آتی،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دیہاتیوں کاگریڈ اسٹیشن پیرمحل کا گھیراؤ ٹائر جلاکر ملتان فیصل آبادروڈ بندکردی

ہفتہ 6 جولائی 2013 20:40

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جولائی۔ 2013ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دیہاتیوں کاگریڈ اسٹیشن پیرمحل کا گھیراؤ ٹائر جلاکر ملتان فیصل آبادروڈ بندکرنے کی کوشش تفصیل کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اکتائے ہوئے سینکڑوں دیہاتی ٹریکٹر ٹرالیوں میں پیرمحل گریڈ اسٹیشن پہنچ گئے جنہوں نے گریڈاسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا ٹائر جلاکر فیصل آباد ملتان روڈ بندکرنے کی کوشش کی تھانہ پیرمحل پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا دیہاتیوں نے لوڈشیڈنگ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دوبارہ کرنے پرگریڈاسٹیشن کے سامنے مستقل دھرنا دینے کا اعلان کردیا

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں