انتشار پسندی ، ہٹ دھرمی اور اتفراتفری کی سیاست ملک وقوم کے لیے زہر قاتل ہے‘محمد ذیشان شانی شیخ، رمضان شریف سے قبل ہی سحر افطار کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

جمعرات 26 جون 2014 15:05

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ہمار املک انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے انتشار پسندی ، ہٹ دھرمی اور اتفراتفری کی سیاست ملک وقوم کے لیے زہر قاتل ہے ہمیں تمام ترسیاسی ومذہبی اختلافات کو چھوڑکر ذاتی مفا دکی بجائے ملکی وقومی مفاد کی خاطر قیام امن کی کامیابی کے لیے دن رات حقیقی جدوجہد کرنی ہوگی ماہ رمضان کی آمد آمد ہے لیکن ضلعی وتحصیل انتظامیہ نے غریبوں اور سفید پوش لوگوں کو منافع خور مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت ومسلم لیگ یوتھ ونگ کے راہنما محمد ذیشان شانی شیخ نے استقبال رمضان کے سلسلہ میں منعقدہ محفل پاک اور افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مصنوعی مہنگائی اور بے روزگاری نے ہر شہر ی کوپریشان کررکھا ہے اشیاء خوردنوش کی ہرچیز کا ریٹ غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے رمضان شریف سے قبل ہی سحر افطار کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے کہاں گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے انتظامات مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے تمام تر دعوے ،، انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف او رعابد شیر علی باتیں تو بہت کرتے ہیں عملی طورپر ناکا م ترین وزرا ہے وفاقی حکومت کو بدنام ہونے سے بچانے کے لیے رمضان شریف میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ہرحال میں روکنا ہوگا کیونکہ سحری وافطار ی پانچ نمازوں اور نمازتراویح کے اوقات میں بجلی کی بند ش کسی جان لیوا عذاب سے کم نہیں ہوگی اس لئے عوامی بددعائیں اور بدترین احتجاج وفاقی حکومت کے لیے درد سر بن سکتا ہے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں