پیرمحل ، دیور نے بھابھی کے طلائی زیورات او رنقدی چوری کرلی ،مقدمہ درج

جمعرات 10 جولائی 2014 16:48

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) دیور نے بھابھی کے طلائی زیورات او رنقدی چوری کرلی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب کی رہائشی شمیم بی بی زوجہ محمدسلیم قوم شیخانہ کے گھر سے طلائی زیورات تین تولے ، نقدی 12ہزار روپے نعیم ولد خان محمد نے چوری کرلیے ملزم نعیم ، شمیم بی بی کا دیور ہے تھانہ صدر پولیس نے نعیم کے خلاف زیر دفعہ380ت پ مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں