پیرمحل ، تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،تین شراب فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں شراب برآمد

جمعرات 10 جولائی 2014 16:48

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تین شراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق چوکی پولیس انچارج راناشمشاد علی نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں مشہور شراب فروش محمد اکبر عرف بھور ا ولد سردارمحمد ساکن اپرکالونی اضافی آبادی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 15لٹر شراب برآمد کرلی اپرکالونی کے رہائشی اللہ رکھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چھ بوتل شراب برآمد کرلی چک نمبر718گ ب کے رہائشی محمد نواز ولد شیر محمد کو گرفتار کرکے اس کے ملکیتی احاطہ میں لگائی گئی شراب کی چالو بھٹی مع دیڑھ لٹر تیار شراب جبکہ سینکڑوں لٹر خام شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کردیئے

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں