پیرمحل ، شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی ،شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 17 جولائی 2014 16:38

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء)شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کوہل کلاں میں مقبول احمد ولد نورمحمد کی حویلی میں چھاپہ مارکر شراب کشید کی چالو بھٹی پکڑ کر تیار اور خام شراب سمیت ملزم مقبول احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا چک نمبر760گ ب کا رہائشی شراب فروش جاوید ولد عبدالحمید شراب خرید کر اے سی ٹائم میں آرہاتھاکہ تھانہ صدر پولیس نے چک نمبر674/15میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دس بوتلیں شراب ولائتی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں