پیرمحل،چار کارسوار افراد نے خاتون کو گھر بھجوانے کے بہانے طلائی زیورات سے محروم کردیا

منگل 23 ستمبر 2014 17:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)چار کارسوار افراد نے خاتون کو گھر بھجوانے کے بہانے طلائی زیورات موبائل فون سے محروم کردیا خاتون کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار تفصیل کے مطابق محمدی بی بی کراچی سے اپنے گاؤں چک نمبر681/22گ ب آرہی تھی اللہ والا چوک پیرمحل پہنچی تو وہاں چار کس افراد جن میں ایک خاتون بسواری کار برنگ سیاہ پہلے سے ہی موجود تھے جنہوں نے محمدی بی بی کوورغلاپھسلا کر گاؤں چک نمبر681/22گ ب لے جانے کے بہانے سوار کرکے بھسی روڑ پر لے گئے اور چک نمبر672/13گ ب والی لنک روڑ پر تقریباََایک کلومیٹر جاکر محمد ی بی بی سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیور ایک جوڑی کانٹے ،ایک انگوٹھی وزنی تقریباََاڑھائی تولہ نقدی مبلغ 10000/-روپے اور ایک عدد موبائل فون نوکیاکل مالیتی 1,50000/-روپے چھین لیے اور محمدی بی بی کو وہاں اجھاڑ میں زبردستی گاڑی سے پھینک کر فرارہوگئے محمد ی بی بی نے ایک کس ملزم سرفراز عرف فجو ولد طفیل قوم بدھو سکنہ چک نمبر681/22 گ ب کو پہچان لیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں