پیرمحل، رقبہ ٹھیکہ پر نہ دینے کا رنج ،سات افراد نے حملہ کرکے موٹرسائیکل سوار شخص اور خاتون کو زخمی کردیا، مقدمہ درج

منگل 23 ستمبر 2014 17:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) رقبہ ٹھیکہ پر نہ دینے کا رنج سات کس افراد نے حملہ کرکے موٹرسائیکل سوار شخص اور خاتون کو زخمی کرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع رستم سرگانہ ضلع جھنگ کا رہائشی بشیر احمد ولد ریاض حسین قوم نوناری بسواری موٹرسائیکل ہمراہ سالی ام شازیہ پروین چک نمبر678/19گ ب میں اپنی فصل کماد دیکھنے آ رہاتھاکہ سات کس افراد جن میں ،وسیم،نزیر سلطان، میر سلطان پسران دوست محمد، دوست محمد، فخر محمد پسران مانک، مشتاق،اختر عباس پسران بہادر اقوام نوناری ساکنان چک نمبر678/19گ ب نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو شدید زخمی کرڈالا ،موبائل اور 2400روپے چھین لیے وجہ عناد ملزمان بشیر احمد کی بیوی اور سالی کا رقبہ ٹھیکہ پر لینا چاہتے تھے ٹھیکہ پر دیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں