پیرمحل ، زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ تصادم ،آٹھ افراد زخمی

جمعرات 6 نومبر 2014 17:21

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں آٹھ افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 11افرا د زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر680/21گ ب میں زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں آٹھ افرادجن میں عبدالمجید ولد محمد اشرف ، محمد اکرم ولد خوشی محمد ،محمد اسلم ولد محمد اشرف ، محمداشرف ولد موسیٰ ، محمد یٰسین ولد محمد رمضان ، محمد ساجد ولد اسمعٰیل ،محمد آصف ولد اسمعٰیل ،محمد منیر ولد فاروق ، عدنان ولد لیاقت زخمی ہوگئے جبکہ لڑائی کے دیگر واقعات میں، عبداللطیف ولد عبدالعزیز ساکن 319گ ب کو شیرمحمد وغیرہ نے گھریلو تنازعہ پر تشددکردیا جبکہ چک678/19گ ب کی ممتاز بی بی زوجہ ناصر زخمی ہوگئی جن کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں