پیرمحل، محنت مزدوری کرکے گھر جاتے محنت کش کو دونامعلوم افراد نے چھری کا وار کرکے زخمی کرڈالا

پیر 10 نومبر 2014 17:50

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10نومبر 2014ء) محنت مزدوری کرکے گھر جاتے ہوئے محنت کش کو دونامعلوم افراد نے چھری کا وار کرکے شدید زخمی کرڈالا مختلف تنازعات میں پانچ چھ افراد زخمی ہونے سمیت سڑک کے حادثات میں تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق سی پلاٹ کا رہائشی حسن رضا ولد لیا قت علی محنت مزدور ی کرکے اپنے گھر جارہا تھاکہ ریلو ے اسٹیشن کے قریب دوکس نامعلوم افراد نے پکڑکر چھری کا وار کرکے شدید زخمی کرڈالا لڑائی کے دیگر واقعات میں عرفان ولد ظفر اقبال ساکن پیرمحل ، محمد ریاض ، عطیہ بی بی بیوہ منظور احمد ، شہناز بی بی زوجہ محمد اکرم ساکنان چک 718گ ب ،نبیلہ زوجہ محمد اشرف اضافی آبادی سی پلاٹ زخمی ہوگئے جبکہ سڑک کے حادثات میں کاظم ولد احمد بخش ،منظر عباس ولد احمد نواز ساکنان جھنگ ، عبدالرزاق ولد عبدالحمید ساکن پیرمحل زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں