پیرمحل ‘پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘2 ملز مان گرفتار ‘ چرس درجنوں لیٹر شراب برآمد

جمعرات 20 نومبر 2014 18:56

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) تھانہ پیرمحل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن دومنشیات فروش گرفتار ایک کلو چرس درجنوں لٹر شراب برآمد تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل وسیم سرور ہمراہ مرتضٰی اے ایس آئی نے بستی خانجوان سی پلاٹ میں چھاپہ مارکر منشیات فروش لطیف کو گرفتار کرکے ایک کلو تین سو گرام چرس ، جبکہ خالد کو گرفتار کرکے شراب کشید کرتے ہوئے چالو بھٹی سامان اور 30لٹر شراب برآمد کر کے کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں