پیرمحل ‘نامعلوم چور گھر کے تالے توڑکر موٹرسائیکل‘ سلائی مشین اور دیگر سامان لے اڑے

جمعہ 26 دسمبر 2014 15:13

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) نامعلوم چور گھر کے تالے توڑکر موٹرسائیکل سلائی مشین پنکھا گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق اضافی آبادی کوہل کلاں نزد ریحان کاٹن فیکٹری کے رہائشی ڈاکٹر محمد مشتاق طاہر ولد محمد اقبال قوم گل جٹ کے گھر کے تالے توڑکر نامعلوم چور گھر سے موٹرسائیکل نمبرTSK-13-2174 ہائی سپیڈماڈل 2013ء انجن نمبر622888چیسز نمبر406355 مبلغ 40ہزارروپے ،سلائی مشین ، فرشی پنکھا چوری کرکے لے گئے ڈاکٹر محمد مشتاق طاہر نے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کے لیے تھانہ پیرمحل پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی -ایک دوسرے واقعہ میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی طلائی زیور لوٹ لیا اہل خانہ پر تشدد تفصیل کے مطابق چک نمبر753گ ب کے رہائشی محمد حسین سہو ولد محمد اسلم کے گھر چار کس نامعلوم مسلح ڈاکو آئے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر نقدی 50ہزار روپے طلائی زیورایک تولہ اور گھریلو سامان چھین لیا اور مزاحمت پر اہل خانہ کوتشددکانشانہ بنایا چھینی گئی نقدی زیوراور سامان سمیت فرارہوگئے -

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں