پیرمحل، مسلح افراد نے گھر کا دروازہ توڑ کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، چادر، چار دیواری کا تقدس پامال

جمعہ 2 جنوری 2015 17:20

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری 2015ء)15مسلح افراد نے دروازہ توڑکر گھر میں داخل ہوکر خاتون کو تشددکانشانہ بناڈالا چادر اور چاردیواری کاتقد س پامال متاثرہ خاتون کی تھانہ پیرمحل کو اندراج مقدمہ کی درخواست تفصیل کے مطابق شہزاد سرور ولد معراج دین ، گل اکبر ولد راناپولو ، عرفان اور 12کس نامعلوم مسلح افراد نے سینئر صحافی جمیل احمد ولد محمد عنایت علی کے احاطہ میں رہائش پذیر امیراں بی بی زوجہ غلام محمد ساکن بالمقابل قادر ٹاؤن پیرمحل کے گھر رات کے وقت مسلح ہائے آتشیں اسلحہ داخل ہوکر دروازہ توڑکرزبردستی گھر میں داخل ہوکر خاتون کو تشددکانشانہ بناڈالا چادر اور چار دیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے بزور اسلحہ دیوار گرادیں متاثرہ خاتون کی طرف سے سینئر صحافی جمیل احمد ولد محمد عنایت علی نے تھانہ پیرمحل کو زیر دفعہ 452,440ت پ کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دید ی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں